بیانیےکا کھیل کھیلنے والوں کوعوام کی کوئی فکرنہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناہے کہ بیانیےکا کھیل کھیلنے والوں نے ملک کو تباہی اور ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچادیا، عوام بھوکی مر رہی ہے اور انہیں جیلوں کے باہر دھرنا دینے سے فرصت نہیں۔
لودھراں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو صوبے کہتے ہیں پنجاب کے پاس بہت پیسہ ہے وہ اپنی نااہلی،کرپشن چھپانے کے لیے بات کرتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر صوبے کے پاس این ایف سی کا بہت پیسہ ہے، پنجاب کے پاس جتنا پیسہ ہے وہ عوام پر لگ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ریلیف دینے کیلئےکام کرنا پڑتا ہے، جو امن مرد وزرائے اعلی قائم نہیں کر پائے وہ خاتون وزیراعلیٰ نے کردکھایا۔
مریم نوازنے کہا کہ پنجاب خواتین کے لیے محفوظ ہے، 2026 پنجاب کے نوجوانوں کا سال ہوگا، نوجوانوں کے لیے وہ کام ہوں گے کہ دنیا دنگ رہ جائے گی، پنجاب کے نوجوانوں کے خواب بکھرنے نہیں دیں گے۔
