رات دیر تک جاگنے والے زندگی سے ناخوش رہتے ہیں

علی الصبح جاگنے والے افراد کے مقابلے میں رات گئے تک جاگنے والے زیادہ ناخوش رہتے ہیں، یہ دعویٰ پولینڈ کی وارسا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آیا مگر یہ صرف جسمانی وجوہات کی وجہ سے نہیں جیسے دن میں زیادہ گھومنا یا بہتر نیند، درحقیقت علی الصبح جاگنے والے افراد کا مزاج زیادہ اچھا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ انہیں دوستوں اور خاندان سے زیادہ تعاون ملتا ہے۔
اس کے مقابلے میں رات گئے تک جاگنے والے افراد متعدد سرگرمیوں جیسے کام یا سکول شیڈول کو زیادہ اچھے طریقے سے نہیں اپنا پاتے اور انہیں کم سماجی سپورٹ ملنے کا احساس بھی ہوتا ہے۔درحقیقت ان کے جان پہچان کے افراد کے خیال میں وہ سست یا بدمزاج ہیں اور اس کے نتیجے میں دیگر ان سے زیادہ میل جول رکھنا پسند نہیں کرتے۔
اس تحقیق میں 18 سے 55 سال کے 1067 افراد کو شامل کیا گی اتھا اور ان سے متعدد سوالنامے بھروا کر ان کے جاگنے کے اوقات کا تعین کیا گیا، اس کے ساتھ یہ بھی معلوم کیا گیا کہ وہ زندگی سے کتنے مطمئن ہیں، حالیہ دنوں میں ان کے احساسات کیا ہیں اور خود ان کی ذات پر کیا اثرات مرتب ہورہے ہیں، تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ صبح زیادہ سرگرم رہنے والے افراد کو سماجی سپورٹ زیادہ ملتی ہے اور وہ اپنے سماجی تعلقات سے زیادہ مطمئن ہوتے ہیں جس سے ان کی شخصیت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سپر فوڈ کہلایا جائے والا کیلا جسمانی صحت کیلئے بہترین قرار
محققین نے کہا کہ دن کی کم روشنی اور ناکافی نیند بھی رات گئے تک جاگنے والے افراد کے مزاج پر اثرانداز ہونے والے عوامل ہیں مگر سماجی سپورٹ اس حوالے سے سب سے اہم عنصر ہے، زیادہ سماجی تعاون عموماً نیند کے بہتر معیار اور نیند کے مسائل کے خطرے میں کمی سے بھی منسلک کیا جاتا ہے، اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف سلیپ ریسرچ میں شائع ہوئے۔اس سے قبل جون 2021 میں ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ رات کو جلد سونا اور جاگنا ڈپریشن سے تحفظ فراہم کرتا ہے، طبی جریدے جاما سائیکاٹری میں شائع تحقیق میں رات گئے یا علی الصبح سونے یا جاگنے اور ڈپریشن کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی۔
