مشرق وسطیٰ کشیدگی، ہزاروں لگژری گاڑیاں کینیا میں پھنس گئیں

مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث ہزاروں لگژری گاڑیاں کینیا میں پھنس گئیں۔
خبر ایجنسی ک مطابق دبئی جانے والی ہزاروں مہنگی گاڑیاں لامو جزیرے پر رکی ہوئی ہیں۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ تقریباً 4 ہزار گاڑیاں جاپان سے پہنچیں ہیں، جبکہ مزید 5 ہزار اگلے ہفتے متوقع ہیں۔
ماہرین کے مطابق عالمی سپلائی چین متاثرہ ہونے سے آٹو انڈسٹری کو دھچکا لگا۔
دوسری جانب فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی نے اہم ہوائی اڈوں کو متاثر کیا ہے، جس کے بعد خلیجی ممالک میں روزانہ کی بنیاد پر پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں۔
ایئرلائنز کو ایندھن کی کمی کا سامنا ہے اور عالمی مارکیٹ میں فیول جیٹ کی قیمتیں تاریخی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایئرلائنز نے وارننگ جاری کی ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
