قصور کے کھلے ہول میں گر کر 3 سال کا بچہ جاں بحق

قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں میرج ہال میں کھلے کے ہول میں گرنے سے تین سالہ بچہ جان بحق کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق کمسن علی رضا اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ایک ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے لیے میرج ہال آیا تھا۔ کھیل کے دوران وہ اچانک مین ہول میں جا گرا۔ واقعے کے فوراً بعد بچے کو شدید تشویشناک حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مصطفیٰ آباد کی درخواست پر میرج ہال کے مالک، منیجر، ٹھیکیدار اور دیگر ذمہ دار عملے کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او قصور عیسیٰ خان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button