ٹک ٹاک نے پاکستان میں 6 ملین سے زائد ویڈیوزحذف کردیں

معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی جس میں 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد اور اکاؤنٹس کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں سخت کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیے گئے مواد کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جس سے پلیٹ فارم کی کمیونٹی، پالیسی سازوں اور این جی اوز کے سامنے جوابدہی کا بھی اظہار ہوتا ہے۔
کمیونٹی کے تحفظ اور پلیٹ فارم کی دیانت داری برقرار رکھنے کے غرض سے دنیا بھر میں یکم جولائی2021 سے 30ستمبر تک 91,445,802 ویڈیوز حذف کی گئیں جو اپ لوڈ کی گئی تمام ویڈیوز کا 1.0فیصد ہے۔ٹک ٹاک کے مطابق تقریباً 95فیصد ویڈیوز کو رپورٹ کیے جانے سے قبل حذف کیا گیا جبکہ 88 فیصد ویڈیوز کو دیکھے جانے سے قبل اور 93 فیصدویڈیوزکو پوسٹ کیے جانے کے 24گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا۔
کرونا سے مزید 49 اموات، 2465 نئے کیس
سال2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران حذف کی گئیں ویڈیوزکے اعتبار سے پاکستان چوتھے نمبر پر رہا جہاں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی کل 6,019,754 ویڈیوز حذف کی گئیں، اس کے علاوہ 73.9فیصد ویڈیوز ہراسمنٹ پھیلانے اور دھمکی آمیز مواد کے باعث حذف کی گئیں جب کہ 72.4 ویڈیوز نفرت آمیز ویڈیوز کسی کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل حذف کی گئیں۔