پی ٹی آئی کوجلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم، ساؤنڈ سسٹم، لائٹیں بند

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا عوامی حمایت کے اظہار کے لیے لاہور میں جلسہ عام جاری تھا کہ انتظامیہ کی جانب سےدیا گیا وقت ختم ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں نےاسٹیج پر پہنچ کر اسےخالی کرا دیا اورجنریٹر سسٹم بند کرادیے۔
ملک کے مختلف مقامات سےٹولیوں کی شکل میں کارکنان کی جلسہ گاہ آمد جاری تھی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما اسٹیج پرموجود تھےلیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقررہ وقت تک جلسے میں بھی نہ پہنچ سکے جب کہ انتظامیہ نےپی ٹی آئی کوشام 6 بجےتک جلسہ ختم کرنےکی ہدایت کی تھی۔
انتظامیہ کی جانب سےپی ٹی آئی کےجلسے کا وقت ختم ہوتےہی پولیس نےساؤنڈ سسٹم، جنریٹر اورجلسہ گاہ کی لائٹیں بند کردیں اورجلسہ گاہ کوخالی کرانا شروع کردیا۔
لاہور پولیس نےپی ٹی آئی قیادت کوکنٹینر سےاتارکر اسٹیج خالی کرادیا جس کےبعد پی ٹی آئی کارکنان جلسے سےواپس جانا شروع ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)لاہور موسیٰ رضا نےکہا کہ جلسہ منتظمین جلسہ کے اختتامی اوقات کارپرعمل کرے،جلسہ ختم کرنےکاوقت 6 بجے تک تھا،جلسہ کو ختم کرنےکےاوقات پرفوری عمل کیاجائے۔این او سی کی خلاف ورزی کرنےپرقانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔
قبل ازیں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچرمرکزی کنٹینر پر پہنچ گئے، تحریک انصاف کےرکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع، رانا شہباز بھی کنٹینر پر پہنچ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما ملک احمد بچھڑ نےکہا کہ ہمیں لولہ لنگڑا این او سی دیا گیا اور پنجاب حکومت نےاپنے ہی این او سی کی خلاف ورزی کی، ہمارے کارکنوں کوبھی گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پوری رات کنٹینرلگائے رکھے۔ہمارا کنٹینرنہیں آنےدیا گیا، اب بھی راستےبند ہیں۔ایک گھنٹے کی جدوجہد کےبعد میں جلسہ گاہ پہنچا ہوں۔
جلسہ گاہ میں خواتین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہےجب کہ دیگر رہنماؤں کی آمد بھی جاری ہےاورچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے علاوہ لطیف کھوسہ، حماد اظہر، ریحانہ ڈاراورعالیہ حمزہ بھی اسٹیج پرموجود ہیں۔
مخصوص نشستوں پرججز کی وضاحت،چیف جسٹس کارجسٹرار سے جواب طلب
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اسد قیصراور شہرام ترکئی نےجلسہ سےمتعلق عوام کو پیغام دیا کہ نکلیں پاکستان کےخاطر، اس ملک کو بچانےکی خاطر ، زبردست جلسہ ہوگا۔
