کیا ٹائم ٹریول کی دنیا ختم ہونے والی ہے؟

ایک خودساختہ ٹائم ٹریول نے دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کر دی ہے، ’ڈارکنیس ٹائم ٹریول(@darknesstimetravel)‘ نامی ایک پُراسرار سوشل میڈیا صارف جوکہ سال 2858ء کا سفر کرکے آنے کا دعویٰ کرتا ہے، اس کے سوشل میڈیا پر 12 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔
یہ صارف سوشل میڈیا پر اکثر ہی مستقبل میں ہونے والے واقعات کے بارے میں عجیب و غریب دعویٰ کرتا ہے۔ اس نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ دوسری دنیا سے تعلق رکھنے والے کچھ دشمن زمین کو تباہ کرنے کے ارادے سے زمین کی جانب سفر کر رہے ہیں، اس لیے انسانوں کو اپنی نسل کو بچانے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ خبردار! میں حقیقت میں ٹائم ٹریولر ہوں اور میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کہ دنیا کیسے ختم ہوگی۔