وزن میں کمی کیلئے چیاسیڈزکےاستعمال کامشورہ

ماہرین صحت نے وزن میں تیزی سے کمی کیلئے چیاسیڈزکااستعمال کرنے کامشورہ دیدیا۔
چیا سیڈز جسے ہم ’’تخم شربتی‘‘ بھی کہتے ہیں، حالیہ برسوں میں وزن کم کرنے والوں کےلیے سب سے مقبول سپرفوڈ بن چکے ہیں۔
کبھی اسے صبح کے وقت پانی میں بھگو کر پیا جاتا ہے اور کبھی دودھ میں ملا کر ایک بھرپور ناشتے کے طور پر کھایا جاتا ہے۔
ماہرینِ غذائیت کے مطابق دونوں طریقے فائدہ مند ہیں، مگر دونوں کا اثر جسم کی ضرورت، ہاضمے اور روزمرہ خوراک پر مختلف انداز میں ہوتا ہے۔
یہاں پر ایک اور کنفیوژن دور کرنا بھی ضروری ہے کہ اکثر لوگ چیا سیڈز (تخم شربتی) کو تخم بالنگا سمجھ لیتے ہیں، کیونکہ دونوں دیکھنے میں تقریباً ایک جیسے ہیں۔ لیکن تخم شربتی اور تخم بالنگا دونوں کی تاثیر اور افادیت مختلف ہے۔
غذائیت کے ماہرین کے مطابق چیا سیڈز فائبر، اومیگا تھری، پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ غذائی اجزا وزن میں کمی کے مختلف مراحل میں مدد دیتے ہیں۔
