ٹائی ٹینک کپتان کی گھڑی2ملین ڈالرمیں نیلام

ٹائی ٹینک حادثےسے700افراد کو بچانےوالےجہاز کےکپتان کی سونے کی پاکٹ گھڑی نیلامی میں تقریباً 2 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔

18قیراط کی ٹیفینی اینڈ کو کمپنی کی گھڑی زندہ بچ جانےوالی تین خواتین نے کپتان آرتھر روسٹرون کو اپنےمسافر بردار جہازکا رخ موڑنے میں مدد دینےکےلئےدی تھی تاکہ انہیں اور دیگرافراد کو بچایا جاسکے۔

نیلام گھر ہنری ایلڈریج اینڈ سن، جنہوں نے امریکا میں ایک پرائیویٹ کلکیٹرکو گھڑی 20 ملین ڈالرزمیں فروخت کی، نے کہا کہ یہ ٹائٹینک کی یادگاروں کی سب سے زیادہ معاوضےوالی شے ہے۔

قیمت میں خریدارکےذریعہ ادا کردہ ٹیکس اور فیس بھی شامل ہیں۔

کپتان روسٹرون کو یہ گھڑی آفت میں ہلاک ہونےوالے سب سےامیر ترین شخص جان جیکب ایسٹر کی بیوہ اور دو دیگر امیر تاجروں کی بیواؤں نےدی تھی۔

Back to top button