ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 266.11 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ پانچ دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مجموعی قیمت میں 6روپے 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بدھ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 70.90، اماراتی درہم 72.45، بحرینی دینار 705.77، عمانی ریال 691.18، کویتی دینار 867.49 اور قطری ریال کی قیمت 72.86 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یکم مارچ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 267 اور قیمت فروخت 269.6 روپے ریکارڈ کی گئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 70.8 اور قیمت فروخت 71.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 74.6 اور قیمت فروخت 75.3 روپے رہی۔

روس نے فوج سے متعلق غلط خبرپر وکی پیڈیا کو جرمانہ کردیا

Back to top button