سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے اضافے سے ایک لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 32 ڈالر اضافے کے بعد 1866 ڈالر فی اونس ہے۔
