پارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرا اجلاس ملتوی کردیا گیا

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کےپارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کےمطابق اجلاس کےآئندہ شیڈول سےمتعلق باضابطہ آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع نےبتایاکہ اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کےسربراہان کی جانب سے بلوچستان اورخیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی جانی تھی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نےبلوچستان اورخیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورت حال پرسیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینےکا فیصلہ کیاتھا۔
