تجرباتی دوا سے لیوکیمیا کا تیسرا مریض مکمل شفایاب قرار

لیوکیمیا کے آخری درجے پر موجود اب تیسرے فرد کو لیوکیمیا جسے موذی سرطان سے نجات مل گئی ہے جس پر پہلے تمام ادویہ ناکام ہوچکی تھیں۔
امریکا سے ایک اچھی خبر آئی ہے جس میں ’ری ویونِب‘ نامی گولی سے تیسرے مریض کا بلڈ کینسر مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔ اس طبی آزمائش کا ایک طویل عرصے سے انتظار تھا جس پر ماہرین مسرور ہیں۔ یہ تحقیق ڈاکٹرغیاث عیسیٰ نے کی ہے جو ٹیکساس یونیورسٹی میں لیوکیما کے ماہرہیں۔
اس ٹارگٹ تھراپی میں ’ری ویونِب‘ سے مینن نامی خاص پروٹین کوروکا گیا ہے۔ اس طرح لیوکیمیا سے بگڑے ہوئے خلیات دوبارہ نارمل ہونے لگتے ہیں۔ مینن اس پیچیدہ عمل کا حصہ ہے جسے لیوکیمیا ہائی جیک کرکے باقی تندرست خلیات کو تباہ کردیتا ہے۔ اس طرح مریض کا خون متاثرہ سرطانی خلیات سے بھرجاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اب تک 18 افراد اس سے مستفید ہوچکے ہیں لیکن تین مریضوں میں دوبارہ لیوکیمیا کا اثر نہیں دیکھا گیا۔ ابتدائی آزمائش میں 53 فیصد مریضوں پر’ری ویونِب‘ دوا کام کرگئی جن پر پہلے کوئی دوا کام نہیں کررہی تھی۔ ان میں سے 30 فیصد مریضوں میں کسی بھی طرح کا سرطان موجود نہ تھا۔
