توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی نے گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کےنئے کیس میں گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
گوہر اعجاز کا عوام دشمن IPPs معاہدوں پر نظر ثانی کا مطالبہ
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کےنئے کیس میں گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، دائر درخواست دائر انہوں نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت کے مقدمہ سے بری ہونے پر سیاسی انتقام کےلیے دوسرے جعلی مقدمے میں بغیر جواز گرفتار کیا گیا ہے۔ سیاسی مخالف وفاقی اور پنجاب حکومت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو زیر حراست رکھنا چاہتے ہیں۔دونوں ملزمان کوطلبی کےنوٹسز کےخلاف درخواستیں زیر سماعت ہونےکےدوران گرفتار کیاگیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہونے کےدوران گرفتاری بدنیتی کاثبوت ہے۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گرفتاری غیر قانونی ہے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں،آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری ہائی کورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے۔
