توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈ میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر جب کہ اسپیشل پبلک پراسکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی عدالت پیش ہوئے۔

ملزمان پر آج بھی فردجرم عائد نہیں ہوسکی۔بشریٰ بی بی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔وکیل صفائی سلمان صفدر نے عدالت کو بتایاکہ بشریٰ بی بی نئے درج ہونےوالے مقدمات پر ضمانت حاصل کرنے پشاور ہائی کورٹ گئی ہیں۔ بشریٰ بی بی نےپشاور میں عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔

وکیل صفائی سلمان صفدر نےکہا کہ عدالت مقدمے کی سماعت پیر تک ملتوی کر دے۔یقین دہانی کرواتے ہیں کہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔اسپشل پبلک پراسکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے موقف اختیار کیاکہ بشریٰ بی بی جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔استدعا ہےکہ بشریٰ بی بی کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےجائیں۔

گنڈاپور وزیراعلیٰ نہ ہوتا تو PTI کب کی فارغ کیوں ہو چکی ہوتی؟

بعدازاں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 5 دسمبر جمعرات تک ملتوی کردی۔

Back to top button