توشہ خانہ 2 کیس : عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر عمران خان کے علاوہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔
اسپیشل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کرسنائی جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبرتک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نےکی تھی، نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف ائی اے کو منتقل ہوا تھا،ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے تحقیقات کےبعد چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔
خیال رہےکہ توشہ خانہ کے پہلےکیس میں عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کرچکی ہے۔
