توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دےدیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ جن تین کسٹمز افسران نے قیمت غلط لگائی ان سے متعلق کیا کارروائی ہوئی؟اس پر ایف آئی اے پراسکیوٹر نے بتایا کہ کسٹمز افسران سےکوتاہی ہوئی لیکن وہ کرمنل مس کنڈکٹ نہیں تھا،جس نے مالی فائدہ اٹھایا وہ بنیفشری کریمنل مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا۔

پراسکیوٹر نےکہاکہ بلغاری جیولری سیٹ کو غیر قانونی طور پر پاس رکھا اور توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کرایا۔

ایف آئی اے پراسکیوٹر نے مزید کہاکہ عدالت جو بھی فیصلہ کرےلیکن میڈیا میں پہلےسے ہے کہ ضمانت ہو جائےگی،اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا میڈیا سے خود کو مستثنیٰ کرلیں۔

جسٹس گل حسن کاکہنا تھاکہ میڈیا میں کہاجاتا ہے جان کر بیمار ہوگیا، جان کر نہیں آیا،میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسےچلے گا۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کےبعد توشہ خانہ ٹو کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی۔

 

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10،10 لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے کا حکم دیاہے اور ساتھ ہی انہیں ٹرائل کورٹ کےسامنے بھی پیش ہونےکا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نےکہا کہ یہ سیٹ کی قیمت زیادہ لگانے کی شہادت کا معاملہ ہے،دباؤ کا معاملہ ابھی ثابت کرناہے،ٹرائل کے دوران عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت واپس ہوسکتی ہے۔

اس سےقبل توشہ خانہ ون کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی جا چکی ہے ۔

عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی استدعا خارج

واضح رہے نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے دوسرےکیس میں 13 جولائی 2024 کو گرفتار کیاتھا۔

Back to top button