توشہ خانہ ٹو کیس : عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری

توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کی۔
روبکار کے مطابق عمران خان کی ضمانت ہائی کورٹ سے منظور ہوچکی، عمران خان کسی دیگر مقدمےمیں مطلوب نہیں تو انہیں رہائی دی جائے۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہاگیا ہےکہ عمران خان کے 10لاکھ روپے کے 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نےدیے۔
اڈیالہ جیل :عمران خان کا سیل تھانہ ڈکلیئر
یاد رہےکہ دو روز قبل اسپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔
