توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل،تمام گواہان پر جرح مکمل

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔ وکلا نے تمام گواہان پر جرح مکمل کرلی۔
اڈیالہ جیل میں ہونے آج ہونے والی سماعت میں کیس کے آخری گواہ پر جرح کی گئی، توشہ خانہ کیس میں وکلا نے تمام گواہان پر جرح مکمل کرلی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کا سوالنامہ فراہم کر دیا، دونوں ملزمان کے سوالنامے 29، 29 سوالات پر مشتمل ہیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی مزید سماعت8اکتوبراکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آئے تھے۔گواہان میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں، دونوں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں۔پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانےکا اعتراف کیا ہے جب کہ انعام اللہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدرکم کرنےکا انکشاف کیا۔
صہیب عباسی نے بیان میں کہا کہ بلغاری جیولری سیٹ کی تشخیص 25 مئی 2022کو کابینہ ڈویژن کےسیکشن افسرنے سونپی تھی، انعام اللہ شاہ نےدباؤ ڈال کربلغاری سیٹ کی 50 لاکھ روپے ویلیو لگانے کو کہا، انعام اللہ شاہ نےدھمکی دی اگر ویلیوکم نہ کی توسرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کردیاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ 23 مئی2024 کو نیب کے انویسٹی گیشن افسر کےسامنے پیش کیاگیا اور معافی کی درخواست جمع کرائی، اپنی رضامندی سے نیب کے انویسٹی گیشن افسر کو دستاویزات فراہم کیں۔
صہیب عباسی کے مطابق چیئرمین نیب کے سامنے معافی مانگتےہوئےاپنا بیان ریکارڈکرایا اور ریکارڈ پر دستخط بھی کیے، مجسٹریٹ کے سامنے بھی اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ ڈر کے مارے جیولری سیٹ کی قدرکم کرکے رپورٹ دی۔
