توشہ خانہ نیا کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع

احتساب عدالت راولپنڈی نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کےوکیل سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی،عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدر نےکہاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ کا نیا ریفرنس پہلےریفرنس جیسا ہی ہے،ایک ہی طرح کےالزام میں دو ریفرنس نہیں بنائےجاسکتے۔

روپوش رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کا علی امین گنڈا پور سے رابطوں کا انکشاف

نیب پراسیکیوٹر نےکہا کہ دستاویزات سےہی ثابت ہو سکتا ہے کہ نیا ریفرنس پہلے ریفرنس سےمشابہت رکھتاہے یا نہیں، نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ کےپرانے ریفرنس کاجوڈیشل ریکارڈ طلب کرنےکی درخواست دائر کردی۔عدالت نےفریقین کے دلائل سننے کےبعد نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنےکی درخواست مسترد کردی ۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کےجوڈیشل ریمانڈ میں بھی 16 ستمبر تک توسیع کر دی، عدالت ملزمان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت کرےگی۔

Back to top button