توشہ خانہ ٹو کیس : اڈیالہ جیل میں ہونے والی آج کی سماعت منسوخ ہوگئی

آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے منسوخ کردی۔
عدالتی عملے نے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے سماعت منسوخی سے متعلق فیصلے سے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کر دیا ہے۔
سماعت منسوخی پر پی ٹی آئی وکیل نے شکوہ کرتےہوئے کہاکہ کبھی مقدمات کو تیزی سے چلایا جاتا ہے تو کبھی سست کردیا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہاکہ جب سزا سنانی ہو تو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔
9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار قیمت ادا کر رہے ہیں : اسحٰق ڈار
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس کی آخری سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی جس کے بعد آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی ہے۔