اجنبی خاتون کے بال چھونے سے میرا پورا دن خراب ہوگیا
پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ایک شاپنگ مال میں اپنے ساتھ ہونے والے ایک حالیہ نامناسب واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک اجنبی خاتون نے ان سے ملنے کے ان کے بالوں کو چھُوا جس سے ان کا پورا دن خراب ہوگیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں اشنا شاہ شاپنگ مال کا نام لیے بغیربتایا کہ حال ہی میں ایک شاپنگ مال میں ایک انجان خاتون نے ان کے نہ چاہنے کے باوجود ان کے بالوں کو چھُوا، جس سے ان کا پورا دن خراب ہوگیا ،اگر مذکورہ آنٹی ان کے چہرے کو چھُوتیں تو یقینی طور پر ان کا پورا ہفتہ خراب ہوجاتا۔اداکارہ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اجنی کی جانب سے ایسا رویہ اختیار کرنا ’بدتمیزی‘ نہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یا یہ صرف ان کا خیال ہے؟
اداکارہ کی ٹوئٹ پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا کہ کسی بھی اجنبی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی بھی معروف شخصیت کے جسم کو ان کی اجازت اور مرضی کے بغیر چھُوئے۔صحافی آمنہ عیسانی نے اشنا شاہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئےکہا کہ اجنبی لوگوں کی جانب سے ایسا کرنا کسی کی ذاتی جگہ پر تجاوزات قائم کرنے کے مترادف ہے اور انہیں بھی ایسے لوگوں سے نفرت ہے جو ان کا چہرہ چھوتے ہیں۔
ایک صارف نے ان کی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ دیسی لوگ کبھی بھی نہیں سمجھ پاتے اور نہ ہی وہ دوسرے لوگوں کی ذات یا پرائیویسی سے متعلق سمجھ پاتے ہیں۔ایک مداح نے لکھا کہ جب کوئی معروف شخصیت لوگوں کے سامنے آجاتی ہے تو وہ ایسا ہی کرتے ہیں اور دوسری بات یہ کہ ایسے لوگوں کا اس طرح کی معلومات بھی نہیں ہوتی کہ کس شخص کی پرائیویسی کیا ہے؟
خواتین کائنات کوزندہ، رنگین اورمتاثر کن بناتی ہیں
ایک ٹویٹر صارف نے اشنا شاہ کی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ انہوں نے اجنبی خاتون کے لیے ’آنٹی‘ کا لفظ استعمال کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ضعیف العمر ہوں گی اور مشرقی روایات کے مطابق یہ عام بات ہے کہ کوئی زائد العمر شخص کسی نوجوان کے بال، چہرے اور ماتھے کو چومے اور ہاتھ لگائے، کیوں کہ یہ سب اس سے پیار کرنے اور دعائیں دینے کا اظہار ہے۔
جبکہ ایک مداح نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر سخت کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈراموں میں انہیں 100 غیر مرد چھوتے ہیں، تب انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن جب ایک زائد العمر خاتون نے پیار دینے کے لیے انہیں چھُوا تو انہیں مسئلہ ہوگیا۔