امریکا سے تجارتی معاہدہ ہماری معاشی سفارت کاری کی کامیابی ہے : وزیر مملکت برائے خزانہ

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ امریکا سے تجارتی معاہدہ ہماری معیشت کےلیے بڑی خوش آئند پیش رفت ہے۔یہ معاہدہ ایک مضبوط سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہاکہ امریکا سے تجارتی معاہدہ ہماری معیشت کےلیے بڑی خوش آئند پیش رفت ہے، معاہدے کے نتیجے میں پاکستان سے امریکا جانےوالی اشیاء کے ٹیرف میں کمی ہوگی اور اس ٹیرف میں کمی سے بہت بڑا اثر آئےگا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی سیکریٹری آف کامرس اور ٹریڈ ری پریزنٹیٹو ایمبسڈر سے ملاقات ہوئی،ہماری ٹیم کے مستقل مذاکرات ہوتےرہے جس کے نتیجے میں یہ ڈیل سائن ہوئی۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں 32 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ میں سے 6 ارب ڈالر امریکا کی تھی،پاکستان کی سنگل لارجسٹ ایکسپورٹ ڈیسٹی نیشن امریکا ہے،اس معاہدے کا یقنیناً ہماری برآمدات بڑھانے میں ایک بڑا کردار ہوگا۔
ان کا کہنا تھاکہ ٹیرف میں کمی کےساتھ ساتھ پاکستان میں یو ایس انویسٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ بڑھیں گے،پاکستان میں امریکی انوسیٹمنٹ میں اضافہ دیکھیں گے،اس کامیابی سے پاکستان کو معاشی طور پر فائدہ ہوگا۔
انہوں نےکہا کہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کی بات ہوئی ہے،یقیناً ہمیں اس کا اپنے ریجن کے اندر فائدہ ہوگا،ڈیل ہماری کامیاب سفارت کاری کی عکاسی کرتی ہے، اپنے اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کو ہم نے مضبوط کیاہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حال ہی میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی،اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی،یہ تجارتی معاہدہ ایک مضبوط سفارت کاری کا نتیجہ ہے،ہماری کامیاب سفارت کاری جاری رہے گی۔
تجارتی معاہدہ مکمل، پاکستان ایک دن بھارت کو تیل فروخت کرے : ڈونلڈ ٹرمپ
یاد رہے کہ رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پاگیا ہے جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا ہے۔
