مردان میں لینڈسلائیڈنگ کا افسوسناک حادثہ، 9 کان کن جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے ننگ آباد میں مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے حادثے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مردان کے علاقے ننگ آباد درنگ میں مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے کے بعد7 ایمبولینسز، ڈیزاسٹر گاڑی اور ایکسیویٹر امدادی کارروائی کیلیے پہنچے اور ملبے سے ابتدا میں تین زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران 9 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئیں۔

 

Back to top button