اجے دیوگن، امیتابھ کی فلم رن وے 34 کا ٹریلر ریلیز

بھارتی سٹار اجے دیوگن اور امیتابھ بچن کی نئی فلم ’رن وے 34‘ کا دلچسپ ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے، فلم میں اجے دیوگن پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور کچھ رازوں کو چھپا رہے ہیں جبکہ اداکارہ راکُل پریت ان کی معاون پائلٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
’رن وے 34‘ کہانی ہے ایک پائلٹ کی وجہ سے ہونے والے حادثے کی ہے جو اصولوں کی پابندی نہیں کرتا، واضح ہدایات کے باوجود پائلٹ نے خراب موسم کے دوران اپنے طیارے کو لینڈ کیا۔فلم میں امیتابھ بچن ایک تحقیقاتی افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں اداکار بومن ایرانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
صبا قمر کی دوبارہ بھارتی فلموں میں جوہر دکھانے کی خواہش
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم سچے واقعات پر مبنی ہے، سچے واقعات سے متاثرہ رن وے 34 کیپٹن وکرانت کھنہ کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اجے دیوگن نے ادا کیا ہے، جو ایک ماہر پائلٹ ہیں۔
یاد رہے کہ 2016 میں فلم ’شیوے‘ کے بعد ’رن وے 34‘ اجے دیوگن کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ہے۔ یہ 29 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
