بھارت میں ٹرین کے ڈبے میں آگ لگ گئی، 10 افراد ہلاک

بھارت میں ٹرین کے ڈبے میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ایک اسٹیشن پر ٹرین سے علیحدہ کیے گئے ڈبے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام کے مطابق ڈبے میں غیرقانونی طور پرگیس سلینڈر رکھا گیا تھا اور اس پر کھانا پکایا جا رہا تھا اس دوران آگ بھڑک اٹھی جو پھیل گئی۔ پولیس ، فائر اور ریسکیو سروسز اور ریلوے کے اسٹاف نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔