ٹرینوں کے مسافر ایمرجنسی میڈیکل سہولیات سے محروم
پاکستان ریلوےکا دعویٰ ہےکہ وہ عوام کو بہتر سفری سہولیات پہنچانےمیں مصروف عمل ہے لیکن یہ بھی سچ ہےکہ ٹرینوں میں سفرکرنے والےمسافروں کو ایمرجنسی میڈیکل سہولت بھی میسر نہیں۔
پاکستان ریلوےجوکہ عوام کو محفوظ سفر کی سہولیات دے رہا ہے، پشاورسےکراچی اور کراچی سےلاہورکےلیےدرجنوں مسافرٹرینوں کا سفرجاری ہے، ان ٹرینوں میں روزانہ ہزاروں مسافرجن میں بچےبڑے اور خواتین ومردحضرات کی شامل ہے۔
تاہم اکثر یہ دیکھا گیا ہےکہ روزانہ چلنےوالی درجنوں ٹرینوں میں ہزاروں مسافروں کےلیےکسی بھی ٹرین میں میڈیکل ڈسپینسری یا ڈاکٹر موجودنہیں ہے۔
یونیسیف نے خواتین میں ایڈز کی بڑھتی شرح سے خبردار کردیا
یہ سہولیات نہ ہونے کےباعث کسی بھی ایمرجنسی میں مسافر کو پریشانی ومشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ لمب سفر کے دوران میڈیکل کی سہولت نہ ہونا خطرے سے خالی نہیں ہے لہٰذا حکومت کو چاہیےکہ مسافروں ٹرینوں میں ڈاکٹر اور ڈسپینسری دی جائے تاکے مسافروں کو طبی سہولیات میسرآسکیں۔