ٹریبونل کیس: جسٹس طارق محمود کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل سےتبدیل کرنےکا الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کےخلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سناتےہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنےکا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کومعاملہ واپس بھیجتے ہوئےدوبارہ فیصلے کی ہدایت کردی جب کہ عدالت نےریٹائرڈ جج شکور پراچہ کو الیکشن ٹربیونل کا جج مقرر کرنےکا آرڈر بھی کالعدم قراردیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کےحلقوں کےلیے قائم الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کےخلاف پی ٹی آئی کے شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نےدرخواستیں دائر کی تھیں۔

Back to top button