ٹربیونل کےجج جسٹس وقاراحمد الیکشن کیسز سے الگ ہو گئے
الیکشن ٹربیونل کےجج جسٹس وقاراحمد نےالیکشن کیسزسننےسےخود کو الگ کرلیا۔
جسٹس وقار احمد کی جانب سےآرڈر شیٹ جاری کی گئی جس میں انہوں نےخود کو الیکشن ٹربیونل سےالگ کرنے کی تصدیق کی۔
آرڈر شیٹ میں کہا گیاہےکہ اعتراض کنندہ نےٹربیونل پر اعتراض کیاہے، اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی لائرز فورم کا رکن رہاہوں، پی ٹی آئی دورحکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہاہوں لیکن جب کوئی جج بنتاہےاورحلف اٹھاتا ہےتو ان کا کسی پارٹی سےتعلق نہیں رہتا۔
جسٹس وقاراحمد نےمزید کہا کہ مجھ پر اعتراض کےبعد الیکشن کمیشن کے کیسزدوسرےٹربیونل میں منتقل کیےجائیں، اعتراضات کے بعد الیکشن کیسز نہیں سن سکتا۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کےرکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نےجسٹس وقاراحمد پراعتراض کیا تھا۔