ٹرمپ انتظامیہ نےایران جنگ کےاخراجات کی رپورٹ جمع کرادی

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران جنگ کے دوران اخراجات کی رپورٹ کانگریس میں ایک بند دروازوں کے اجلاس میں سینیٹرز دیدی ۔

امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق ایران پر جاری جنگ کے پہلے چھ دنوں میں امریکی حکومت نے کم از کم 11.3 ارب ڈالر خرچ کیے۔یہ رقم مکمل جنگی لاگت کا اندازہ نہیں ہے، بلکہ ابتدائی 6 دنوں میں ہونے والے اخراجات کی رپورٹ فراہم کی گئی۔

انتظامیہ نے ابھی تک جنگ کی کل لاگت یا اس کے مکمل اختتام کی واضح معلومات عوام کے سامنے نہیں رکھی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیئنٹکی کے دورے کے دوران کہا کہ امریکا نے جنگ میں کامیابی حاصل کر لی ہے، لیکن مکمل کارروائی ختم کرنے تک امریکی افواج لڑائی میں رہیں گی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں واضح برتری اور بڑی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے سے متعلق بڑا بیان جاری کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سب کچھ میرے ہاتھ میں ہے، جب بھی چاہوں، ایران جنگ ختم کرسکتا ہوں۔ ہمارا اندازہ 3 یا 4 ہفتوں کا تھا لیکن ہم شیڈول سے آگے رہے۔ایران کے ساتھ جنگ جلد ہی ختم ہو جائے گی کیونکہ اب عملی طور نشانہ بنانے کے لیے ایران میں کچھ نہیں بچا ہے۔ بس چھوٹی چھوٹی کچھ چیزیں باقی ہیں۔

ٹرمپ نےعندیہ دیا کہ مشرق وسطیٰ میں سب کچھ معمول پر آنے میں ابھی مزید 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یہ جنگ بہت اچھے انداز میں جاری ہے۔ سب کچھ کنٹرول میں ہے۔

Back to top button