آبنائےہرمزجاکراپنا تیل لیں،امریکاکسی ملک کی مدد نہیں کرےگا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےمدد نہ کرنےوالےممالک کو تنقیدکانشانہ بناتےہوئے کہا کہ ہمت پیدا کریں، آبنائے کی طرف جائیں اور فیول حاصل کر لیں۔امریکا اب مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، بالکل ویسے ہی جیسے آپ ہمارے لیے موجود نہیں تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر برطانیہ اور فرانس پر تنقید کی اور کہا کہ برطانیہ نے ایران کی حکومت گرانے میں شامل ہونے سے انکار کیا۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ فرانس فوجی سامان اسرائیل لے جانے والے طیاروں کو فضائی حدود سے گزرنے نہیں دے گا، فرانس ایران کے قصاب کے حوالے سے بہت غیر مددگار رہا، یاد رکھیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہ کرنے والے ممالک کے لیے تجویز ہے، جیٹ فیول امریکا سے خریدیں، ہمارے پاس وافر مقدار موجود ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران بنیادی طور پر تباہ ہو چکا ہے، مشکل حصہ مکمل ہو چکا ہے، جا کر اپنا تیل خود حاصل کریں۔ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا، آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے، اب مشکل مرحلہ ختم ہوچکا، امریکا بھی اب مدد کے لیے وہاں نہیں ہوگا جیسے ہمارے لیے آپ نہیں تھے۔
