ٹرمپ کا ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

 

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید سخت معاشی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ایران سے تجارت کرنے والے تمام ممالک پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے تمام ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ یہ حکم حتمی ہے اور اس اقدام کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور وہ تمام ممالک جو ایران کے ساتھ کاروبار کریں گے،انہیں امریکا کے ساتھ ہونےوالی ہرقسم کی تجارت پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کا یہ حکم ایران میں جاری مظاہروں کےخلاف کریک ڈاؤن کےتناظر میں سامنے آیا ہے۔

 فرعون، نمرود کےساتھ جوہواوہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا،آیت اللہ خامنہ ای

یاد رہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرےجاری ہیں اور امریکی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 490 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 

Back to top button