ٹرمپ کا مقاصد کی تکمیل تک ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ امریکی افواج اگلے دو سے تین ہفتوں کے دوران انتہائی شدید حملے کریں گی اور ہم ایران کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے خطاب میں کہا کہ ایران کے خلاف آپریشن شروع کیے ہوئے ایک مہینہ ہوگیا،چار ہفتوں میں امریکی فوج نے فیصلہ کن حملےکیے ہیں،ہم نے ایران کی نیوی،ائیر فورس کو مکمل تباہ کر دیا،ان کے کئی لیڈر ختم ہوچکے،رجیم ختم ہو چکا، ایران کے ایٹم بم بنانے کی صلاحیت بھی ختم کر دی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کا مشکل حصہ مکمل ہوچکا،اب ایران خطرہ نہیں رہا،ایران جنگ کے سٹریٹجک مقاصد تکمیل کے قریب ہیں،مقاصد کی مکمل تکمیل تک جنگ جاری  رہے گی،اپنا مشن مکمل کریں گے۔

ٹرمپ نے ایران کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانےکا بھی اشارہ دیا اور دھمکی دی کہ ایران کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے۔

امریکی صدر نے ایران جنگ میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی،ایرانی حکومت پر 45 ہزار مظاہرین کو قتل کرنےکا الزام بھی لگایا تاہم انہوں نے کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں آبنائےہرمز کی ضرورت نہیں ہے،امریکا آبنائ ہرمز سے نہ تو تیل لیتا ہے،نہ لےگا،جن ممالک کے پاس تیل نہیں، وہ امریکا سے حاصل کرلیں، جو ممالک تیل حاصل نہیں کرسکتے،انہیں آبنائےہرمز سے تیل خودلینا ہوگا، تنازع ختم ہوگا تو آبنائے ہرمز قدرتی طور پر کھل جائے گی۔

امریکی صدر نے خطاب کے دوران اسرائیل،سعودی عرب، یواےای،قطر، کویت اور بحرین کو عظیم ممالک قراردیا اور کہاکہ ہم ان ممالک کو نقصان پہنچنے اور کسی بھی شکل میں ناکام نہیں ہونےدیں گے ۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ بہت سے ممالک تیل قیمتوں میں اضافے پر پریشان تھے اور یہ اضافہ ایران کےہمسائیہ ممالک پر حملوں کی وجہ سے ہوا لیکن ہمیں وینزویلا کےبعد مشرق وسطیٰ کے تیل کی اب ضرورت نہیں رہی کیونکہ امریکا اب آئل اور گیس کا نمبر ون پروڈیوسر ہے۔

ٹرمپ نےکہا کہ امریکی فوج نے عراق اور دیگر خطوں میں بھرپور پیش رفت کی،اور ’آپریشن ایپک فیوری‘امریکا اور آزاد دنیا کےتحفظ کےلیے ضروری ہے۔ایران کے ڈرون پروگرام، میزائل فیکٹریاں اور راکٹ لانچنگ کے نظام تباہ ہوچکے ہیں۔ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری ہتھیاروں کےحصول میں ناکام رہااور امریکی افواج نے اس کے دفاعی صنعتی ڈھانچے،فضائیہ اور بحریہ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

 

Back to top button