صدر ٹرمپ کا نئے ایرانی سپریم لیڈر کی نامزدگی پر تبصرہ کرنے سے گریز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجتبیٰ خامنہ ای کی نطور نئے سپریم لیڈر نامزدگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے حوالے سے فیصلہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے، مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔
ایرانی مجلس خبرگان نے اس موقع پر قوم سے اتحاد قائم رکھنے اور عوام سے نئے سپریم لیڈر کے ساتھ وفاداری کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے، اور کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی ضروری ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کبھی کسی سرکاری عہدے کے لیے عوامی ووٹ کے ذریعے انتخاب نہیں لڑا، تاہم وہ کئی دہائیوں سے سپریم لیڈر کے قریبی حلقے میں ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے رہے ہیں اور ان کے پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب
ادھر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تازہ انٹرویو میں مجتبیٰ خامنہ ای کی نامزدگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ جنگ کے حوالے سے فیصلہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔
تاہم ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزے گراہم نے مجتبیٰ خامنہ ای کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انجام بھی وہی ہوگا جو والد کا ہوا۔
