ایران ڈیل چاہتا ہے مگر عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پسِ پردہ مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے، تاہم وہ کھل کر معاہدے کی بات کرنے سے ہچکچا رہا ہے۔کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ ڈیل کا کہیں گے تو اپنی عوام کے ہاتھوں مریں گے۔

واشنگٹن میں خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت کو خدشہ ہے کہ اگر وہ کسی ڈیل کی حمایت کا اعلان کرے گی تو اسے اپنے ہی عوام کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ انہیں امریکا کی جانب سے ممکنہ کارروائی کا بھی خوف ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ عالمی سطح پر کئی تنازعات کو ختم کروا چکے ہیں اور ایک اور جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے قریب ہیں۔

امریکا اور اسرائیل نے 2 ایرانی رہنمائوں کو عارضی طور پر ٹاگٹ لسٹ سے نکال دیا

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے، لیکن میڈیا کی بعض رپورٹس اس کے برعکس تاثر دے رہی ہیں، جس سے ایسا لگتا ہے جیسے امریکا کو ناکامی ہو رہی ہو۔

Back to top button