ٹرمپ کاآبنائےہرمزسےبارودی سرنگیں صاف کرنےکادعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےکہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز کے سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا جانا ہے جس سے بڑی تباہی ہوسکتی ہے۔امریکا نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا عمل شروع کر دیا جو کہ دنیا پر ہمارا احسان ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ یہ اقدام چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے لیے کیا جا رہا ہے جو یہ کام خود کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں سمندر کی تہہ میں جا چکی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی فوج کی فضائی اور بحری صلاحیتیں بڑی حد تک ختم ہو چکی ہیں اور ان کے میزائل اور ڈرون بھی زیادہ تر تباہ کر دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے تیل کی 20 فیصد ترسیل ہوتی ہے۔ حالیہ کشیدگی اور مائنز بچھائے جانے کے باعث اس راستے سے جہازوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔
