صدر ٹرمپ نے ایران پر حملوں کی ڈیڈ لائن میں 10 دن کی توسیع کر دی

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں ایک اہم اور غیر متوقع پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملوں کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں مزید 10 دن کی توسیع کر دی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کی درخواست پر کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت اور اہم نوعیت کے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی محدود نقل و حرکت بحال کر کے امریکا کے لیے نرم رویہ ظاہر کیا، جس کے بعد امریکا کی جانب سے یہ غیر معمولی رعایت دی گئی۔

ایرانی اب معاہدے کیلئےبھیک مانگ رہے ہیں،ٹرمپ کادعویٰ

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ، خطے کے مستقبل کے بارے میں نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

Back to top button