ایران کے ساتھ امن معاہدے کیلئے بہت پُرامید ہوں،ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے کیلئے بہت پُرامید ہوں، ایرانی رہنما بہت حد تک معقول ہیں مگر معاہدہ نہ کیا تو بہت تکلیف دہ ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ قریب ہو سکتا ہے اور پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے جبکہ اسرائیل بھی اپنے حملے کم کر دے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی کوششیں جلد نتائج دیں گی۔خطے میں کشیدگی میں کمی متوقع ہے اور اسرائیل بھی اپنے حملے کم کرے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت مذاکرات میں معقول رویہ اختیار کیے ہوئے ہے تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال بہت تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بینجمن نیتن یاہو نے حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں لبنان پر حملوں میں کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز سے فیس وصول کرنے کی اطلاعات ہیں، انہوں نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر ایسا ہو رہا ہے تو اسے فوری طور پر بند کیا جائے۔
