ایران میں ہونے والے فسادات کا ذمہ دار ٹرمپ ہے: آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران میں ہونے والے حالیہ مظاہروں اور فسادات میں ہونے والی اموات اور مالی نقصانات کے اصل ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عوام کو اکسانے، ملک میں بدامنی پھیلانے، سوشل میڈیا اور بیانات کے ذریعے تشدد کو ہوا دینے میں براہِ راست کردار ادا کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ یہ مظاہرے کسی عوامی تحریک کے بجائے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی منصوبہ بند سازش تھےجن کا مقصد ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنا تھا۔دشمن قوتیں اقتصادی مشکلات کو بہانہ بناکر نظام کےخلاف نفرت پھیلانا چاہتی تھیں۔
ایران پر حملہ نا کرنے کا فیصلہ دباؤ میں نہیں بلکہ ذاتی طور پر کیا ،ٹرمپ
آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ سازشیں ایران کو کمزور نہیں کرسکتیں ہم ایسے عناصر کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
