ٹرمپ کی غیرقانونی تارکین وطن کو3ہزارڈالرلےکرامریکہ چھوڑنےکی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم تارکین وطن کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے پر3ہزارڈالردینے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر قانونی تارکین وطن سال کے اختتام تک خود کو ڈی پورٹ کریں گے، انہیں مفت ہوائی ٹکٹ اور 3 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

محکمے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن اگر ایپ کے ذریعے رضاکارانہ واپسی کے لیے رجسٹریشن کراتے ہیں تو انہیں سفری سہولت کے ساتھ نقد رقم فراہم کی جائے گی۔ اس سے قبل یہ رقم ایک ہزار ڈالر تھی جسے اب بڑھا کر 3 ہزار ڈالر کر دیا گیا ہے۔

Back to top button