ایرانی سپریم لیڈر کی دھمکی کے بعد ٹرمپ معاہدے کیلئے پرامید

ایرانی سپریم لیڈر کی دھمکی کام کرگئی،جس نے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم بیان میں کہا ہےکہ وہ ایران کیساتھ معاہدے کیلئے پر امید ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی جانب سے علاقائی جنگ کے خدشے کے اظہار کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے حوالے سے اب بھی پُرامید ہیں۔

غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے عارضی طور پر معطل

خامنہ ای نے اپنے بیان میں خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اس کے اثرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیاں ایرانی قوم کو خوفزدہ نہیں کر سکتیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران کسی ملک پر حملے کا آغاز نہیں کرتا، لیکن اگر ایرانی قوم کو نشانہ بنایا گیا یا ہراساں کیا گیا تو سخت جواب دیا جائے گا۔

Back to top button