بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعےکھربوں ڈالرکی کمائی کررہے ہیں،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ٹیرف اور بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی معیشتوں سے کھربوں ڈالر حاصل کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ 9 ماہ کے دوران 48ویں مرتبہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف پالیسیوں کی بدولت یہ دور امریکا کی تاریخ کا ’’سب سے زیادہ خوشحال، طاقتور اور باوقار‘‘ دور ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹیرف کے اثرات کے نتیجے میں امریکا 8 میں سے 5 جنگوں کو براہِ راست روکنے میں کامیاب ہوا۔
امریکی صدر کے مطابق ٹیرف اور سرمایہ کاری سے امریکا کو غیر ملکی زمینوں سے بھاری سرمایہ واپس مل رہا ہے، جو ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنارہا ہے۔
