ابراہام معاہدے میں مشرقی وسطیٰ کے ممالک کوشامل ہوناپڑیگا،ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو ’ابراہام معاہدے‘ میں شامل ہونا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے تیار کیے گئے ایٹمی ہتھیاروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے بقول، اس صورتحال میں یہ بہت اہم ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہام معاہدے کا حصہ بنیں۔

واضح رہے کہ ‘ابراہام معاہدہ’ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں طے پایا تھا، جس کے تحت چار مسلم اکثریتی ممالک نے امریکی ثالثی کے نتیجے میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کیا تھا۔

معاہدے کو وسعت دینے کی کوششیں اس وقت مشکلات کا شکار ہیں، کیونکہ غزہ میں جاری جنگ، قحط اور وسیع پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع نے عالمی سطح پر شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے مطابق، غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران اب تک 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ انسانی بحران کے پیش نظر، کینیڈا، فرانس اور برطانیہ نے حال ہی میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

Back to top button