ڈونلڈ ٹرمپ کا محمد بن سلمان سے رابطہ، سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سعودی عرب پر  ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیاں خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شامی صدر احمد الشعراء  سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ احمد الشرع نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام سعودی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کو مسترد کرتا ہے۔

ایرانی ردعمل توقع سے کم رہا،حملے کے بعد سفارتی مزید آسان ہوگئی،ڈونلڈ ٹرمپ

ادھر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی عراق کے شہر اربیل کے ایئرپورٹ کے قریب ایک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا، جس کے بعد علاقے سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔ واقعے کی وجوہات اور ممکنہ نقصان سے متعلق فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای جاں بحق، ایران نے تصدیق کر دی

حالیہ پیش رفت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر سفارتی کوششیں تیز ہونے کی توقع ہے۔

Back to top button