ٹرمپ نےغیرملکیوں کی امیگریشن معطل کردی

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نیشنل گارڈ کے اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے غیرملکیوں کی امیگریشن معطل کردی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا کی جانب ہجرت کو مستقل طور پر روک دیا اور تارکینِ وطن کو امریکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ان کی انتظامیہ تیسری دنیا کے تمام ملکوں سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دے گی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ وہ تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دیں گے تاکہ امریکی نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا میں غیر ملکی آبادی 5 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ غیرقانونی تارکین وطن امریکی وسائل پر بہت بڑا بوجھ ہیں۔
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بائیڈن دور میں داخل ہونے والے تمام غیرقانونی مہاجرین کو ملک بدر کیا جائے، اور تمام فوائد و سبسڈیاں صرف امریکی شہریوں تک محدود رہیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایک عام مہاجر 30 ہزار ڈالر کماتا ہے مگر 50 ہزار ڈالر کے ریاستی فوائد استعمال کرتا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کا مکمل سیکیورٹی آڈٹ ایک ’’سخت اور جامع عمل‘‘ ہوگا۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ مذکورہ حملہ آور کو ٹرمپ دور میں ہی ویزہ ملا تھا، تو ٹرمپ نے رپورٹر کو ’’احمق‘‘ قرار دیتے ہوئے جواب مسترد کردیا۔
