آبنائےہرمزنہ کھولنےپرٹرمپ کی ایران کی تیل کی تنصیبات کونشانہ بنانےکی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولے بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’امریکا ایران میں ایک نئی اور زیادہ معقول رجیم کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ امریکی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

00

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈٹرمپ نے لکھا کہ کافی پیش رفت ہو چکی ہے اور اگر کسی وجہ سے جلد معاہدہ نہ ہو سکا اور اگر آبنائے ہرمز فوری طور پر نہ کھولا گیا  تو ہم ایران میں اپنی موجودگی کا اختتام ان کے تمام بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، تیل کے کنوؤں اور خارگ جزیرے کو تباہ کر کے کریں گے، ساتھ ہی پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو بھی تباہ کردیا جائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقدام ان تمام امریکی فوجیوں،شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ ہوگا جنہیں ایران نے 47 سال کے دہشتگردانہ دور میں قتل کیا۔

 

Back to top button