ٹرمپ نےنومتنخب ایرانی سپریم لیڈرکونشانہ بنانےکی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نےمطالبات تسلیم نہ کیے تو مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جس نوعیت کی کارروائی میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوئے ایسی ہی کارروائی اسرائیلی افواج کی قیادت میں مجتبیٰ کامنہ ای کے خلاف بھی کی جا سکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ایران کی نئی قیادت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب سے خوش نہیں اور میرے مطابق ایران کا نیا رہنما پُرسکون زندگی نہیں گزار سکے گا۔
واضح رہے کہ امریکی مطالبات میں ایران کے جوہری پروگرام کو محدود یا مکمل طور پر ختم کرنا شامل بتایا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ایران کی پالیسیوں میں بڑی تبدیلی چاہتا ہے، بصورت دیگر دباؤ مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی مجلسِ خبرگان نے حالیہ کشیدگی اور جنگی حالات کے دوران آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا تھا، جس کے بعد خطے میں سیاسی تناؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

Back to top button