آبنائےہرمزنہ کھولی توایران کوجہنم بنادیں گے،ٹرمپ کی ایک اوردھمکی

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کو ایک اوردھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آبنائےہرمزنہ کھولی تو ایران کو جہنم بنادیں گے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ آبنائے ہرمز کھول دو ورنہ تم جہنم جیسی صورت حال میں زندگی گزارو گے۔

ڈونلڈٹرمپ کوناکامی،جھنجھلاہٹ یاعوامی دباؤ کاسامنا،سوشل میڈیا پرجاری بیان میں ایران کیخلاف گالیوں کا استعمال بھی کیاگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ منگل کو ایران میں بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں کا دن ہوگا، ایران میں ایک ساتھ یہ کام مکمل کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدہ کرنے کے لیے اب صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، بصورت دیگر قیامت ٹوٹ پڑےگی۔

صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کو دھمکیاں دے چکے ہیں، اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے۔

امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے، جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک جنگ بندی کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

Back to top button