ٹرمپ ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں سب سے آگے ، بلند ترین سکور حاصل کرلیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےطبی معائنےمیں شامل ذہنی صلاحیت کےٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین سکور حاصل کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےگزشتہ دنوں ہونے والے سالانہ طبی معائنے میں انہوں نے  ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں جو نمبر لیے اس سےمتعلق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا بلند ترین سکور ہے، کسی کو اتنے نمبر لیتے نہیں دیکھا۔

امریکی صدر نےفخریہ انداز میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ 3 بار یہ ٹیسٹ دے چکے ہیں اور انہیں یہ ٹیسٹ دینا اچھا لگتا ہے۔

امریکا سے بدترین سلوک کرنیوالا چین ٹیرف سے نہیں بچ سکے گا : ٹرمپ

 

صدر ٹرمپ نےطنزیہ انداز میں سابق صدور بائیڈن اور اوباما کا بھی تذکرہ کیاکہ یہ ٹیسٹ تو انہوں بھی نہیں دیے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی وجسمانی حالت بہترین ہے اوروہ سربراہِ مملکت کی تمام ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر اہل ہیں۔

Back to top button