ٹرمپ آئندہ دنوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیرکا دعویٰ

اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

انہوں  ایک انٹرویو کےدوران  یہ بات کہی۔ڈان شپیرو، جو سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دورِ صدارت میں اسرائیل میں امریکی سفیر تعینات رہے۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈان شپیرو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ آئندہ چند ہفتوں کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران میں تشدد، مظاہروں اور ہلاکتوں کے واقعات میں امریکی صدر کا کردار شامل ہے۔

ڈان شپیرو نے آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں کہا کہ وہ 86 برس کے ہو چکے ہیں اور شدید علیل ہیں، اس لیے ایران کو اس وقت نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

مزید برآں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سابق امریکی سفیر نے کہا کہ جلد ہی امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ میں موجود ہوگا، جو ایران پر ممکنہ حملے کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ایران کی جانب سے کسی بھی ردِعمل کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں مدد دے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایرانی فورسز پر مزید حملے بھی کر سکتا ہے۔

Back to top button